آج آزاد کشمیر میں سوگ کا اعلان کردیا گیا

0
184
آج آزاد کشمیر میں سوگ کا اعلان کردیا گیا

ہاٹ لائن نیوز: عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر میں آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں گزشتہ روز جھڑپوں کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے باعث عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق یوم سوگ کے پیش نظر آزاد کشمیر میں آج بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز نے کہا کہ فائرنگ سے مرنے والے ہمارے بچے ہیں، ہمیں بہت دکھ ہے، مشاورت کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،؟سیکیورٹی خدشات کے باعث مظفرآباد میں تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔

Leave a reply