
ہاٹ لائن نیوز : ملتان کے علاقے دہلی گیٹ آغا پورہ میں آتش بازی کا سامان بنانے والے گھر میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 7 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 3 افراد کی لاشیں اور 3 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ارسہ نامی خاتون اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔









