آئی فون کی تاریخ میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ

0
218
آئی فون کی تاریخ میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مبینہ طور پر آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں اے آئی پر مبنی فیچرز شامل ہونے کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 18 کا اعلان جون میں ہونے والی ورلڈ ڈویلپرز کانفرنس کے موقع پر متوقع ہے۔

ان میں سے کچھ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس میں سری اور میسجز ایپ کی اپ ڈیٹس شامل ہیں، جو جدید مصنوعی ذہانت سے چلائی جائیں گی۔

توقع ہے کہ ایپل آئی او ایس کا بیٹا ورژن جولائی میں متعارف کرائے گا، جبکہ اس کی عام ریلیز ستمبر 2024 میں ہوگی۔

ایپل نے ابھی تک نئے آپریٹنگ سسٹم میں شامل کیے جانے والے فیچرز کی تصدیق نہیں کی تاہم ماہرین کے مطابق آنے والا آپریٹنگ سسٹم بہت متاثر کن ہوگا۔

Leave a reply