آئی فون کیلیے قتل کرنے والا گرفتار ، تہلکہ خیز انکشاف

0
252

ہاٹ لائن نیوز: آئی فون کے لیے طالب علم کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف ایس سی کے طالب علم کو موبائل فون چوری کرتے ہوئے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ واقعے میں 2 افغان اسنائپرز ملوث تھے۔

سی سی پی او کے مطابق تفتیشی ٹیم کو واقعے میں ملوث دیگر ملزمان تک رسائی میں اہم شواہد بھی ملے۔ ملزم شاہ سوار چھینا جھپٹی کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف ایس سی کے طالب علم حسن طارق کو 11 اکتوبر کو جیل روڈ پر آئی فون چھیننے کےدوران قتل کردیا گیا تھا۔

Leave a reply