آئی فون کیلئے بھوک ہڑتال کرنے والے نوجوان پر شدید لعن طعن
ہاٹ لائن نیوز: بھارت میں ایک غریب پھول فروش کے بیٹے نے آئی فون لینے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے تین دن تک کھانا پینا چھوڑ دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس نوجوان پر لعنت بھیجی ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بہت سے لوگوں کی رائے ہے کہ ملکی حالات کی خرابی میں بنیادی کردار نوجوانوں کی غلط سوچ ہے۔ یہ ذہنیت ملک میں غربت اور بے روزگاری کو فروغ دے رہی ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اگر یہ سارا معاملہ ’پلانٹڈ‘ یا ’اسکرپٹڈ‘ نہیں ہے تو یہ بہت افسوسناک ہے اور اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری نئی نسل کہاں پہنچ چکی ہے اور اب وہ کہاں جانا چاہتی ہے۔
اس حوالے سے وائرل ویڈیو کے حوالے سے تبصروں کا بازار گرم ہے۔ یہ پوری ویڈیو ایک ڈرامے کی شکل میں ہے۔
ماں غریب ہے، مندر کے باہر پھول بیچ کر گھر چلاتی ہے۔ وہ بیٹے کو دکان پر لے جاتی ہے اور موبائل شاپ کے مالک کو بتاتی ہے کہ بیٹے نے تین دن سے کچھ نہیں کھایا۔
پھر ماں بیٹے کو آئی فون لےکردیتی ہے لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اب وہ کچھ کمائے اور وہ پیسے واپس کرے جو میں نے آئی فون کی خریداری پر خرچ کیے ہیں۔








