آئی سی سی چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کاامکان

0
197
آئی سی سی چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کاامکان

ہاٹ لائن نیوز : ایک طرف بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے کے لیے کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنےسےانکار کرتےہوئےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کوتاخیر کاشکار کیاتو دوسری جانب آئی سی سی کےچیئرمین گریگ بارکلے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

گریگ بارکلے کی میعاد یکم دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ گریگ بارکلے کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔ انہوں نے اگست میں یہ عہدہ چھوڑنےکا اعلان کیا تھا۔ پہلے کہا گیا تھا کہ گریگ بارکلے 30 نومبر کو اپنا عہدہ چھوڑ دینگے۔

اب ایسا لگتا ہے کہ انہیں ذمہ داریوں کی منتقلی کو موثر انداز میں مکمل کرنیکےلیے مزید ایک ماہ تک اس منصوبے پر کام کرنا پڑیگا۔

Leave a reply