آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹا دیا، بھارتی میڈیا

0
299
آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹا دیا، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعتراض کے بعد میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ کے بقیہ میچوں سے الگ کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں اینڈی پائیکرافٹ کا رویہ غیر جانبدار نہیں تھا اور ٹاس کے موقع پر کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ روکنا کھیل کی اسپرٹ کے خلاف تھا۔ اسی معاملے پر پاکستان نے میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے مطالبے کے بعد آئی سی سی نے فیصلہ کرتے ہوئے پائیکرافٹ کو ہٹا دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے واضح کیا تھا کہ اگر میچ ریفری تبدیل نہ ہوا تو ٹیم ایشیا کپ کے اگلے میچوں میں شرکت نہیں کرے گی۔

Leave a reply