آئی سی سی اور پی سی بی کی ملاقات: پاک بھارت میچ کی قسمت آج طے ہوگی!

0
31
آئی سی سی اور پی سی بی کی ملاقات: پاک بھارت میچ کی قسمت آج طے ہوگی!

لاہور: پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے معاملہ حل کرنے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کے بعد آئی سی سی کا وفد بھی پاکستان آنے کی تیاری کر رہا ہے۔ لاہور میں آئی سی سی وفد پی سی بی کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ وفد میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں دونوں فریقین پاک بھارت میچ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔ آئی سی سی وفد کا مقصد پاکستان کو 15 فروری کو میچ کھیلنے پر راضی کرنا ہے۔

Leave a reply