
ہاٹ لائن نیوز : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔
ایڈیشنل آئی جیز، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، تمام شعبوں و فیلڈیونٹس کے سربراہان، ڈی آئی جیز و سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اجلاس میں پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ اصلاحات، میڈیکل فنانشل اسسٹنس، سکالر شپس، ڈیتھ ان سروس کلیمز کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایوارڈز اینڈ کمپنسیشن، پی ایچ پی ویلفیئر رولز، ایس پی یو ، پراسیکیوشن سمیت مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران انتظامی امور کی موثر انجام دہی، ترقیاتی پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں، اہم امور پر فیصلہ سازی کیلئے ایگزیکٹو بورڈ کا باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیا جائے۔









