
ہاٹ لائن نیوز : صدر آصف علی زرداری نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کیے جس کے بعد آئینی ترمیم آئین کا حصہ بن گئی۔
صدر مملکت کے دستخط کے بعد آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 26ویں آئینی ترمیم کیمطابق نئے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کریگی۔
اسکے علاوہ وفاقی حکومت نے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔









