آئینی بنچ اور ریگولر بنچوں کیلیے مقدمات کی علیحدگی کا عمل شروع

0
161
آئینی بنچ اور ریگولر بنچوں کیلیے مقدمات کی علیحدگی کا عمل شروع

ہاٹ لائن نیوز : 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ ہائی کورٹ کا اہم اقدام سامنے آگیا، متوقع آئینی بنچ، باقاعدہ بنچز کے لیے مقدمات الگ کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔

جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے برانچز کو فائلوں کی درجہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں 21 ہزار آئینی درخواستیں زیر التوا ہیں۔

ایڈیشنل رجسٹرار نے عدالت کو 21 ہزار آئینی مقدمات کی درجہ بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسسٹنٹ رجسٹرار کیمطابق آئینی مقدمات کی مارکنگ کرکے درست شیڈولنگ کی جائے، تمام طریقہ کار مکمل کرکے رپورٹ جلد پیش کی جائے۔

Leave a reply