آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہےگا؟

ہاٹ لائن نیوز : آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کاموسم صاف اور دن کے وقت دھوپ رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں دن کے وقت شدید دھوپ کیساتھ موسم گرم رہے گا، شہر میں موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فی صد ہے، شمال مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔









