یہ کامیابی صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے

0
62

یہ کامیابی صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم تشکر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انڈیا کے خلاف یہ کامیابی صرف پاک افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے، صدر پاکستان نے اپنی مسلح افواج پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور کسی کے بھی خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، پاکستان اپنی جغرافیائی سالمیت، خودمختاری اور قومی مفادات پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاکستان کی سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آج ہم بلا اشتعال انڈین جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں، میں اللہ عزوجل کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں اس نازک موقع پر فتح سے نوازا۔

Leave a reply