
جاپانی موٹر سائیکل ساز کمپنی یاماہا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکلوں کی پیداوار بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ کاروباری پالیسی میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے۔
یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صارفین کی سالوں پر محیط حمایت اور وفاداری پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ موٹر سائیکلوں کی تیاری بند کر دی گئی ہے، تاہم موجودہ صارفین کے لیے اسپیئر پارٹس کی فراہمی، وارنٹی سروسز اور کسٹمر سپورٹ ڈیلرز کے ذریعے جاری رکھی جائے گی۔
یاماہا نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی مزید معلومات کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ، ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔







