کے پی ہاؤس پر حملہ خیبرپختونخوا پر حملہ قرار

0
127

ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر، محمد علی درانی اور سپیکر کے پی اسمبلی نے کے پی ہاؤس پر چھاپے کو ایک ‘حملہ’ قرار دیا جس میں خواتین کی بے عزتی کی گئی اور کمروں کے دروازے توڑ دیے گئے۔

رہنماؤں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کے پی ہاؤس پر حملہ ہوا، خواتین کی توہین کی گئی، کمروں کے دروازے توڑ دیے گئے۔

بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ خیبرپختونخوا پر حملہ ہے، معاملے پر آئینی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ میری پشاور سے محبت بہت پرانی ہے، پاکستان بنانے میں کے پی کا بھی ہاتھ ہے، شاہراہ تعمیر کرنے والوں نے شاہراہ کو توڑا تو میرا دل زخمی ہوا، پاکستان کے 90 فیصد نوجوان پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر یہاں پریوتھ کانفرنس بلائیں اور مہمان نوازی کا مظاہرہ کریں۔ پاکستان کی سالمیت کے لیے آئین پر کام کرنا ضروری ہے۔ جب تک فارم 45 پر حکومت نہیں بنے گی استحکام نہیں آئے گا۔

Leave a reply