کپتان کو جیل میں میسر سہولیات کی تفصیل سامنے آ گئی

2
192

اٹک : ( ہاٹ لائن نیوز) آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ کیا ہے اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے اٹک جیل میں سکیورٹی، کچن، ،ہسپتال، قیدی و حوالاتی بارکس ،جوینائل وارڈ کا معائنہ کیا ، اس کے علاوہ انہوں نے سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی سمیت ان کو فراہم کی گئی سہولیات کا بھی بغور جائزہ لیا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے کمرے میں میٹرس بیڈ، تکیہ اور میز ہے ۔

اس کے علاوہ ایک درجن کے قریب کتابیں،جائے نماز، قرآن مجید ، کرسی، ایئرکولر، ایگزاسٹ فین، اخبارات بھی موجود ہیں، کھجوریں ،شہد، ٹشو پیپر،چائے تھرماس ، پرفیوم وغیرہ بھی ہیں ، واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن نصب کیا گیا ہے ۔

واش روم میں باتھ سوپ، تولیہ ، ائیر فریشنر اور ٹشو پیپر بھی موجود ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی منگل کو انکی فیملی اور جمعرات کو ان کے وکلاء سے ملاقات کرائی جاتی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے 5 ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں، 8 گھنٹے کی ڈیوٹی پر ایک ڈاکٹر ہر وقت موجود رہتا ہے، ڈاکٹر کی ہدایت پر سابق وزیر اعظم کو اسپیشل خوراک دی جا رہی ہے ۔

2 comments

  1. bezpieczne zakupy 27 March, 2024 at 12:13 Reply

    You are in reality a just right webmaster. This website loading velocity is incredible.
    It kind of feels that you’re doing any unique trick.

    Moreover, the contents are masterpiece. you’ve performed a fantastic task on this subject!
    Similar here: e-commerce and also here: E-commerce

  2. hitman.agency 3 April, 2024 at 07:51 Reply

    Hello there! Do you know if they make any plugins to
    help with SEO? I’m trying to get my website to rank for some targeted
    keywords but I’m not seeing very good results. If you know of any please share.

    Thank you! I saw similar article here: GSA Verified List

Leave a reply