
ہاٹ لائن نیوز: لاہور ہائیکورٹ کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ 1925 کی شق 44 کوکلعدم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔
جسٹس عابد حسین چھٹہ نے درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ 1925 کی شق 44 ڈی آئین پاکستان سے متصادم ہے،اس شق کے تحت رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں،رجسٹرار کوآپریٹو کی بے جا مداخلت سے سوسائٹیز اپنا اصل مقصد پورا نہیں کر پا رہی،رجسٹرار کی بے جا مداخلت کے باعث سوسائٹیز کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،کوآپریٹو موومنٹ ایکٹ کے سیکشن 44 ڈی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ 1925 کی شق 44 ڈی کو کلعدم قرار دے ۔