ڈاکوؤں کی فائرنگ سےپولیس کانسٹیبل شہید

0
21

ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد میں تھانہ گلبرگ کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار ندیم ڈیوٹی سے گھر واپس آرہے تھے۔ پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس ترجمان کا یہ کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پولیس اہلکاروں کے قتل کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply