چین کا انٹرنیٹ پر کنٹرول مزید سخت

چین کا انٹرنیٹ پر کنٹرول مزید سخت
چینی حکومت نے انٹرنیٹ پر کنٹرول سخت کرتے ہوئے 1 مرکزی ورچوئل آئی۔ ڈی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس سے تمام صارفین کی شناخت ایک ہی پلیٹ فارم سے منسلک ہو گی، چین دنیا کے سب سے وسیع اور منظم آن لائن سسسٹم کے نظام کا مالک ہے، اب نئے ورچوئل سسٹم سے ہر چینی شہری کی آن لائن شناخت رجسٹر کی جائے گی، جس سے سوشل ایپس اور ویب سائٹس پر لاگ اِن ایک ہی آئی ۔ ڈی سے ہو گا، صارف کی شناخت حکومت کے پاس موجود ہو گی تو اختلافِ رائے کی صورت میں صارف کی نگرانی آسان ہو جائے گی، موجودہ چینی صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد چین نے ڈیجیٹل دنیا پر اپنی گرفت کو مضبوط کیا ہے۔