ہاٹ لائن نیوز : موبائل کی رجسٹریشن اور سموں کی تعداد معلوم کرنے کے حوالے سے جعلی لنک بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو جعلی لنکس سے خبردار کیا ہے۔
پی ٹی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جا رہے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فشنگ لنکس لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں اور لوگوں کو ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔