پاکستان میں ٹیکسٹائل فضلہ ایک مسئلہ بن گیا

0
109

پاکستان میں ٹیکسٹائل فضلہ ایک مسئلہ بن گیا

پاکستان میں ٹیکسٹائل فضلے کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار میں متعدد مسائل سامنے آئے ہیں، جبکہ ملک میں سالانہ دو لاکھ ستر ہزار ٹن ٹیکسٹائل فضلہ پیدا ہوتا ہے، پاکستان میں ماحولیاتی تباہی کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل کا فضلہ بھی ماحولیاتی تباہی میں اضافہ کر رہا ہے۔

پاکستان سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل فضلے کو ٹھکانے لگانے میں مالیاتی اور تکنیکی مسائل کے علاوہ آگاہی کا بھی فقدان ہے، ٹیکسٹائل کی صنعتیں فضلے کی ری سائیکلنگ اور اس کے نقصانات سے ناواقف ہیں، جس کی وجہ سے کچرے کی ری سائیکلنگ کے فوائد کے علاوہ، اندرون ملک فروخت اور ری سائیکل ٹیکسٹائل کی برآمد کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے والے معاشی فوائد سے بھی ناواقف ہیں۔

Leave a reply