پاکستانی فوج اور عوام جنگ کے لیے تیار ہیں

0
414
پاکستانی فوج اور عوام جنگ کے لیے تیار ہیں

پاکستانی فوج اور عوام جنگ کے لیے تیار ہیں

سیاچن سے لے کر بحیرہ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں،بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نمٹنے کے لئے افواج پاکستان مکمل طور پر تیار ہیں، بھارت نے اگر پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو پھر اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

ہمارے جدید جنگی ساز و سامان دشمن کو خاموش کرانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستانی مسلح افواج چھوٹے بڑے تمام قسم کے جدید جنگی ہتھیاروں کے ساتھ مکمل تیار ہیں، ، دفاعی ماہرین کے مطابق جب بات پاکستان کے دفاع کی ہو تو پھر پاکستانی قوم اور مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔

Leave a reply