پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی پر وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد

0
90
پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی پر وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی شاہینز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین مہارت اور جذبے کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شاندار فتح حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف پوری قوم کی تحسین کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی کامیابی پر فخر محسوس کرتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی قومی اے ٹیم کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے حقیقی شاہینوں کی طرح کھیل پیش کیا اور بہترین ٹیم ورک کے ذریعے فائنل میں بنگلادیش کو مات دی۔ ان کے مطابق پوری ٹیم کی کارکردگی مسلسل متاثر کن رہی اور یہ فتح پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو فائنل میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Leave a reply