ٹرانسپورٹرز سے پی ٹی آئی کو گاڑیاں نہ دینے کاحلف نامہ

0
214
ٹرانسپورٹرز سے پی ٹی آئی کو گاڑیاں نہ دینے کاحلف نامہ

ہاٹ لائن نیوز : مریدکے میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے سڑکیں بند کرنا شروع کر دی ہیں۔ جی ٹی روڈ کو کھوری سادھوکی کے قریب ٹرکوں سے بلاک کر دیا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کالاشاہ کاکو سے مریدکے تک کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جس کے باعث ایم ٹو ایم الیون اور جی ٹی روڈ تین مقامات پر بند ہے۔

حکومت اور پولیس کیجانب سے احتجاج کو روکنے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں جب کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث سینکڑوں شادیاں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز سے پی ٹی آئی کو گاڑیاں نہ دینے کے حلف نامے لے لیے گئے۔

Leave a reply