ول سمتھ کی مداحوں سے مدد کی اپیل

1
120

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) عالمی شہرت یافتہ اداکار ول سمتھ نے مراکش کے زلزلہ زدگان کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔

مراکش کے ڈائریکٹر عادل العربی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے ، اس مختصر ویڈیو میں اداکار ول سمتھ اپنے مداحوں سے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلیے عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

مراکش کے ڈائریکٹرز عادل اور بلال فلاح کے درمیان کھڑے ہوکر ول سمتھ کا کہنا ہے کہ مراکش میں جو کچھ ہوا اسکے بارے میں آپ سب نے سنا ہے۔ اس لیے میں آپ سب سے مدد کی درخواست کر رہا ہوں ، اداکار نے اس تباہی کے نتیجے میں مراکش کے باشندوں کو درپیش مسائل و مشکلات کی طرف بھی اشارہ کیا۔

1 comment

Leave a reply