
نیشنز کپ کی رنراپ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
ہوہؤنیشنز ہاکی کپ میں رنر اپ رہنے والی پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم وطن پہنچ گئی، لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں میں کپتان عماد بٹ، رانا وحید، سفیان خان اور حنان شاہد شامل ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم مالنڈو ایئر لائن کے ذریعے لاہور پہنچی، ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا، فائنل ہمیشہ نفسیاتی مقابلہ ہوتا ہے، کھلاڑیوں نے محنت کی اور یہ بچے پاکستان ہاکی کے فیوچر کے لئے اہم ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں دی جائیں، فائنل تک پہنچنا ایک بڑی کامیابی تھی، ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے گلہ کیا کہ حکومتی ارکان کو استقبال کے لئے آنا چاہیے تھا۔