نگران وزیر تجارت کس کے خلاف سازشوں میں مصروف؟

1
144

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار نے پریس کانفرنس کی ہے ، جس میں دونوں تاجر رہنماؤں نے نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز پر الزام لگایا ہے کہ وہ فیڈریشن کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔

لاہور میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار کا کہنا تھا کہ گوہر اعجاز نگران صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کے ساتھ مل کر اصل کام کرنے کی بجائے سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ۔

تاجر رہنما کے مطابق نگران وزیر تجارت نے ایک لیٹر کے ذریعے ڈی جی ٹریڈ آفس سے فیڈریشن کے الیکشن کو متنازعہ قرار دیا ہے، انہوں نے اگر سیاست ہی کرنی ہے تو پھر وزارتوں سے استعفے دے دیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ڈی جی ڈی ٹی او کا لیٹر بزنس کمیونٹی کی توہین ہے۔

سابق نائب صدر ایل سی ڈی آئی فہیم سہگل ، ایف پی سی سی آئی پنجاب ریجن کے چیئرمین ندیم قریشی، اور دیگر راہنماؤں نے بھی ڈی جی ڈی ٹی او لیٹر کو مسترد کرتے ہوئے اسکو واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

1 comment

Leave a reply