غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، مزید 3 فلسطینی شہید

0
102
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، مزید 3 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ فضائی حملوں میں شمالی اور جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین فلسطینی شہیدہوگئے۔

ترک حکومت نے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کے وزیرِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز غزہ کی صورتِ حال پر ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا، جس میں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

دوسری جانب، حماس کی جانب سے دو یرغمالیوں کی لاشیں واپس کیے جانے کے بعد اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ برطانوی ذرائع کے مطابق حماس اب تک 15 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر چکی ہے، جبکہ اس کے پاس مزید 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔

Leave a reply