ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں عمر ڈار کے مبینہ اغواء کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمرڈار کوآج ہی بازیاب کروا کر جواب جمع کروانے کابھی حکم دے دیا۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کل ہماری ہوٹل مالک سے ملاقات ہوئی ہے،وہ ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دے رہے،ہم نے ہوٹل مالک سے کہا ہمیں فوٹیج دیں تو انکا کہنا ہے میرا ہوٹل بند ہو جائے گا، ہوٹل مینیجر کی ویڈیو میرے پاس ہے، وہ اقرار کر رہا ہے پولیس ہوٹل میں آئی اور عمر ڈار کو گرفتار کیا ۔
جسٹس علی باقرنجفی نےعثمان ڈارکی والدہ کی درخواست پرسماعت کی ۔