عمران خان کے بارے میں سعید غنی کی بڑی پیش گوئی

0
131
عمران خان کے بارے میں سعید غنی کی بڑی پیش گوئی

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2025 میں جیل سے رہا ہوجائیں گے لیکن سیاست میں انکا کردار ختم ہوجائے گا۔

ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل عمران خان کے ہاتھ میں ہے اور انہوں نےثابت کردیا کہ وہ اپنی کشتی خود ہی ڈبوتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کم ہوا ہے، نئے سال میں یہ مکمل طور پر ختم ہو جائیگا، نیا سال معاشی طور پر پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔

Leave a reply