عدالت کا بیٹاں ماں کو دینے کا حکم، باپ نے بیٹیوں ہی کو قتل کردیا

0
152

ہاٹ لائن نیوز: پنجاب کے ضلع بہاولپور میں باپ نے اپنی دو چھوٹی بچیوں کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے لڑکیوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا تاہم باپ نے حکم پر عمل کرنے کی بجائے بیٹیوں کو قتل کردیا۔

بہاولپور کی عدالت میں میاں بیوی اور بچوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد یہ فیصلہ سنایا گیا۔

دوسری جانب میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا جس پر بیوی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق سرفراز نامی شخص اور اس کی بیوی آسیہ کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا جس کے بعد بیوی میکے آئی۔

آسیہ بچیوں کو میکے لے گئی جس کے بعد سرفراز آسیہ کے گھر پہنچا جہاں ان کی لڑائی ہوئی، اسی دوران باپ نے اپنی ہی دو بیٹیوں کو لوہے کی راڈ سے زخمی کر دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a reply