صدی کا بہترین ٹریلر کون سا ؟
ممبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) بالی وڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر کی ایک مبہم پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ۔
فلم ساز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ انہوں نے صدی کا سب سے بہترین ٹریلر دیکھا ہے جب کہ انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی فلم کا نام نہیں لکھا۔
کرن جوہر کے نام نہ لکھنے کے باوجود شاہ رخ خان کے مداحوں نے اس کو میگا تھرلر ’جوان‘ کا متوقع ٹریلر قرار دیا ہے۔
بالی وڈ کنگ خان کی فلم ’جوان‘ کی ریلیز میں صرف 2 ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور اس کا ٹریلر بھی جلد ریلیز کر دیا جائے گا ، جس کا مداح انتہائی بے تابی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں۔