شمالی کوریا جلد نیا جوہری تجربہ کرسکتا ہے، جنوبی کوریا کا دعویٰ

0
80

جنوبی کوریا کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت نیا جوہری تجربہ انجام دینے کی پوزیشن میں ہے۔
جنوبی کوریا کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق، اگر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اس حوالے سے فیصلہ کرتے ہیں تو ملک کی Punggye-ri جوہری تنصیب پر تجربہ جلد کیا جا سکتا ہے۔

ادارے کے مطابق، شمالی کوریا روس کے تعاون سے اضافی جاسوسی سیٹلائٹس تیار کرنے اور لانچ کرنے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔ ان سیٹلائٹس کی صلاحیت موجودہ نظام کے مقابلے میں زیادہ جدید بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اب تک چھ مرتبہ جوہری تجربے کرچکا ہے، جن میں آخری تجربہ 2017 میں کیا گیا تھا۔

Leave a reply