سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) اٹک جیل کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور پولیس کی بھاری نفری جیل کے تمام راستوں پرپہنچ گئی ۔
اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، اور جیل کے تمام آنے جانے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی رائیٹس کٹ سے لیس فورس جیل کے راستوں پر تعینات کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان اٹک جیل میں ہی قید ہیں ۔