ہاٹ لائن نیوز : سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ مانگا پل قلعہ کالر والا میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کا ہے، ضلع شیخوپورہ میں دونوں فریقین میں زمین کا تنازع چل رہا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے جس میں ایس ایس پی پسرور، ایس ایچ او کالر تھانہ ستراہ اور سی آئی اے حکام بھی پہنچ گئے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جن کے لیے ڈسکہ اور شیخوپورہ پولیس کے ساتھ مل کر چھاپے شروع کر دیے گئے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔