سابق وزراء نے دبئی کا رخ کر لیا

0
103

دبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) ملکی صورتحال پر اہم مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کے سابق وزراء دبئی پہنچ گئے ہیں ، جہاں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

شرجیل میمن اورناصر حسین شاہ دبئی پہنچ گئے ہیں جب کہ بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری پہلے سے ہی دبئی میں موجود ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت آج دبئی میں ملکی صورت حال کے حوالے سے اہم مشاورت کرے گی۔

دونوں سابق وزرا آصف علی زرداری سے اہم مشاورت کریں گے، ملاقات میں صوبہ سندھ کی سیاست اور آئندہ الیکشن سے متعلق حکمت عملی پرغور ہوگا ۔

Leave a reply