ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو کیسے کامیاب بنایا جائے، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسلام آباد کیسے لایا جائے، بشریٰ بی بی کےحکم سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی پریشان ہوگئے اور 10 ہزار بندے لانا ناممکن قرار دے دیا۔
بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے حکم پر پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان پریشان، اجلاس میں بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کا ٹف ٹاسک دیا، جس پر پارٹی رہنماؤں نے سر پکڑ لیا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی حتمی کال ہے، کارکنوں کو نکالنا ہوگا، اہل خانہ کو بھی نکالنے کی کوشش کریں۔
ارکان اسمبلی 10 ہزار کارکنوں کولانےپر تذبذب کا شکار رہے۔ ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بمشکل 500 لوگوں کا بندوبست ہو سکتا ہے، 10 ہزار کیسے ملیں گے؟ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان نے الگ الگ احکامات دئیےہیں۔