جی 20 اجلاس: عالمی تنازعات کے منصفانہ حل پر زور

0
86
جی 20 اجلاس: عالمی تنازعات کے منصفانہ حل پر زور

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا میں شروع ہونے والے جی 20 کے دو روزہ سربراہی اجلاس کے پہلے دن جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عالمی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اقوام متحدہ کے منشور کی روشنی میں ان تنازعات کے حل کے لیے جدوجہد ضروری ہے۔ اجلاس میں اہم معدنی وسائل کی عالمی سپلائی لائنز کو جغرافیائی کشیدگی سے محفوظ رکھنے کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

امریکا نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی، جب کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت متعدد عالمی رہنما شریک ہوئے۔

اس سال جی 20 اجلاس کا مرکزی موضوع یکجہتی، مساوات اور پائیداری ہے، اور پہلی بار یہ سربراہی اجلاس جنوبی افریقا میں منعقد ہو رہا ہے۔

Leave a reply