بجلی صارفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا

0
36

اسلام آباد : ( ہاٹ لائن نیوز) نگران وزیر توانائی نے بجلی کے حوالے سے صارفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیاہے ، نگران وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ میں کمی آنے تک بجلی کی قیمت میں کمی کرنا ممکن نہیں ۔

نگران وزیر توانائی کے مطابق 60فی صد بلنگ ریکوری نہیں ہو پاتی، اس حوالے سے کام کررہے ہیں۔

وزیر توانائی نے مزید کہا ہے کہ پی آئی اے اور، اسٹیل ملز کو بند نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ۔

نگران وزیر توانائی نے بتایا کہ سال2020 ء سے پہلے فرنس آئل سے فائدہ نہیں ہورہا تھا مگر آج ہورہا ہے۔

وزیر توانائی کے مطابق 5 ڈسکوز میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں جلد کارروائی کی جائے گی ۔

Leave a reply