انسٹاگرام کمنٹ نے ثنا جاوید کو ایک بار پھر خبروں میں لاکھڑا کیا

0
83
انسٹاگرام کمنٹ نے ثنا جاوید کو ایک بار پھر خبروں میں لاکھڑا کیا

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل ثنا جاوید ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، اس بار وجہ ان کا انسٹاگرام پر دیا گیا ایک مختصر مگر توجہ کھینچ لینے والا جواب ہے۔
حال ہی میں ثنا جاوید نے دبئی کے سفر کے دوران لی گئی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں وہ ایک کیفے میں ناشتہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر کے پس منظر اور فوٹوگرافی کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
اسی دوران ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ایسا فوٹوگرافر چاہیے، جس پر ثنا جاوید نے جواب دیا کہ وہ اپنا شوہر کسی کو نہیں دے سکتیں۔ اداکارہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
اگرچہ کچھ صارفین نے اس تبصرے کو مزاحیہ انداز میں لیا، تاہم بڑی تعداد نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ ایک سادہ کمنٹ کے جواب میں ایسا ردِعمل غیر ضروری تھا، جبکہ بعض صارفین نے اداکارہ کے لہجے پر بھی سوال اٹھائے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اس بحث کو جنم دے گیا کہ عوامی شخصیات کے آن لائن ردِعمل کس حد تک محتاط ہونے چاہئیں، کیونکہ ان کے الفاظ کو بڑے پیمانے پر دیکھا اور پرکھا جاتا ہے۔

Leave a reply