امیر جماعت اسلامی نے ملین مارچ کا اعلان کر دیا

0
21

ہاٹ لائن نیوز : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملین مارچ کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غزہ میں ملبے میں ہزاروں لاشیں پڑی ہیں۔ وہ غزہ کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تمام مسلم ممالک کو غزہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

امیر جماعت اسلامی نے ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے بڑے مارچ اور ریلیاں نکالیں گے، کراچی اور اسلام آباد میں بڑا ملین مارچ کریں گے، حکومتوں نے کام نہ کیا تو ان پر دباؤ ڈالیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے عوام سڑکوں پر نکل آئیں۔ ہم غزہ کے لیے نہیں لڑ سکتے لیکن سڑکوں پر نکل کر پیغام دے سکتے ہیں۔ فلسطین کا مسئلہ ایسا ہے کہ یہ پاکستان کی بنیاد ہے۔

Leave a reply