اداکارہ سبینہ سید اور خاقان شاہنواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

0
118
اداکارہ سبینہ سید اور خاقان شاہنواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے حال ہی میں شادی کر لی ہے۔ نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد شریک ہوئے۔
اداکارہ سبینہ نے اس موقع کے لیے سفید اور سنہری رنگ کے لباس کا انتخاب کیا، جبکہ خاقان شاہنواز نے سفید کڑھائی والا کرتا اور سفید شال زیب تن کی۔
نکاح کی تصاویر جوڑی نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں، جنہیں دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس پر مختلف رائے دی۔ کئی صارفین نے جوڑی کو شادی کی مبارکباد دی، جبکہ کچھ نے سبینہ سید کے لباس پر تنقید بھی کی اور اسے عجیب قرار دیا۔

Leave a reply