آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا

0
166
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا

آسٹریلیا کے تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آئندہ سیزن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میکسویل نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ کئی یادگار سیزنز کے بعد آئی پی ایل آکشن میں اپنا نام شامل نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ آئی پی ایل کے دوران متعدد عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔ میکسویل نے اپنے پیغام میں لیگ کے دوران ملنے والی بھرپور سپورٹ پر مداحوں اور فرنچائزز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا کے فاف ڈو پلیسی اور انگلینڈ کے معین علی بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر چکے ہیں، جبکہ دونوں کھلاڑی اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کریں گے۔

Leave a reply