آرمی چیف کی تاجروں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

0
116

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی ۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور کے مطابق وفد سے ملاقات میں آرمی چیف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور تاجروں کو یہ یقین دہانی کروائی کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

کاشف انور نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے تاجروں کو یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا ، جب کہ ڈالر کے معاملے میں انٹر بینک ریٹس میں شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کے مطابق ملاقات میں تاجروں کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس اور انکم کی شرح میں کمی کی تجویز بھی پیش کی اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کے لئے کہا کہ صارفین پر مالی دباؤ کم کرنے کیلیے انکی وصولی سردیوں میں کی جائے۔

جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں تاجروں نےدرخواست کی کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرز کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔

Leave a reply