آئی جی کو طلب کرلیا گیا

0
166

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں منشیات مقدمہ کا چالان مکمل کر کے پیش نہ کرنے کے معاملہ پرعدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا ۔

عدالت نے کہا ہے کہ پولیس نے چالان جمع نہ کروانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ۔

جسٹس شہباز رضوی نے درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ پولیس نے ملزم فرحان علی فرمان وغیرہ کو منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے،ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے،پولیس نے ابھی تک مقدمہ کا چالان پیش نہیں کیا ، ملزمان کی ضمانت کے لیے ماتحت عدالت رجوع کیا،چالان پیش نہ کرنے پر درخواست ضمانت مسترد ہو گئی ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تھانہ شیرا کوٹ،تھانہ گلبرگ کو چالان مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply