آئی جی اسلام آباد کو وارننگ
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو گھر بحفاظت نہ پہچانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ریمارکس میں کہا کہ اگر اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو اسکو برقرار رکھے ، عدالت نے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی کہ آپ چیک کر لیں آئی جی اسلام اباد کیسے آئینگے ؟
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد کے پیش نہ ہونے پر ریمارکس دیئے کہ ہمیں مناسب نہیں لگے گا کہ آئی جی اسلام اباد کو ہم کسی اور طریقے سے بلائیں ، اگر اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو اسکو برقرار رکھے ، عدالت میں انکوائری رپورٹ جمع کرائی گئی جس کےمطابق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے توہین عدالت نہیں کی ، اسلام آباد پولیس نے پرویز الہی کو قانون کے مطابق گرفتار کیا ۔
عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشن علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن عمران کشور عدالت کےروبرو پیش ہوئے ، پرویز الہی کے وکیل نے پولیس رپورٹ پرجواب دیکھنے کے لیے مہلت طلب کی ، درخواست میں موقف تھا کہ عدالت نے پولیس افسران کو بحفاظت گھر پہنچانے کا حکم دیا ، دونوں پولیس افسران کی موجودگی میں چوہدری پرویز الٰہی کو اٹھایا گیا اور دونوں پولیس افسران نے عدالتی حکم کے برعکس چوہدری پرویز الٰہی کی حفاظت نہیں کی ۔
درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ڈی آئی جی آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ، عدالت نےہدایات کی کہ اپ چیک کر لیں کہ آئی جی اسلام اباد کیسے آئینگے ؟ عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی .