
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,457 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 4,060 ڈالر کا ہوگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔









