خطے میں کشیدگی عروج پر، عراق میں مشترکہ فضائی حملوں نے ہلچل مچا دی

0
0
خطے میں کشیدگی عروج پر، عراق میں مشترکہ فضائی حملوں نے ہلچل مچا دی

سعودی عرب اور امریکا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج نے عراق میں موجود ایران نواز مسلح گروہوں کے مبینہ ٹھکانوں کو مشترکہ فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا۔ دونوں ممالک کے مطابق یہ کارروائی سعودی تیل تنصیبات اور امریکی مفادات پر مبینہ حملوں کی کوششوں کے جواب میں کی گئی۔
سعودی وزارتِ دفاع اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیانات کے مطابق کارروائی کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں موجود مبینہ اسلحہ گوداموں، لاجسٹک مراکز اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سعودی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب کی جانب بھیجے گئے متعدد ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا، جبکہ اس کارروائی کا مقصد قومی سلامتی اور اہم تنصیبات کا تحفظ ہے۔
ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور سعودی مفادات پر مبینہ حملوں کی کوششوں کے بعد یہ اقدام کیا گیا۔
دوسری جانب عراق میں سرگرم عسکری اتحاد “اسلامک ریزسٹنس ان عراق” نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مبینہ حملوں سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ سعودی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
عراقی حکومت نے واقعے پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک اپنی سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

Leave a reply