پیٹرول اورڈیزل مزیدمہنگا، نئی قیمتوں کااعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپےاور 81 پیسے اور ڈیزل کیقیمت 388 روپےاور 38 پیسے فی لیٹرمقرر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کااطلاق 29 جولائی رات 12 بجےسے ہوگا۔








