پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل مزید مہنگا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کیقیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول اب 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومتی فیصلے کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں معمولی ریلیف دیا گیا ہے، تاہم ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔









